PT-255 آپ کی ساکھ کیسی ہے؟

اور اُس نے (خُداوند یسوع نے) اپنے آپ کو خالی کردیا (تمام حقوق اور ساری عظمت سے) اور خادم (غلام) کی صورت اِختیار کی اور اِنسانوں کے مشابہ ہوگیا۔                            فلپیوں 2 : 7

آپ کی ایک باطنی اور ایک ظاہرا زندگی ہے۔ آپ کی ظاہرا زندگی آپ کی لوگوں کے درمیان ساکھ ہے۔ آپ کی باطنی زندگی خُدا کے سامنے آپ کی ساکھ ہے۔ بائبل فرماتی ہے، "اُس نے اپنے آپ کو خالی کردیا” (فلپیوں 2 : 7) کیونکہ باطنی انسانیت خُدا کے نزدیک زیادہ اہم ہے۔

پولس رسول کہتا ہے "اَب میں آدمیوں کو دوست بناتا ہوں یا خُدا کو؟ کیا آدمیوں کو خوش کرنا چاہتا ہوں؟ اگر اَب تک آدمیوں کو خوش کرتا رہتا تو مسیح (مسیحا) کا بندہ نہ ہوتا۔” (گلتیوں 1 : 10)۔ دوسرے الفاظ میں جب ہم اِنسانوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اختیار اُن کے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے اور اس سبب سے ہم اپنی زندگی میں خُدا کے بُلاوے سے بھٹک سکتے ہیں۔ انسانوں میں اپنی ساکھ سے زیادہ خُدا کے ساتھ اپنے تعلق پر دھیان دیں۔

آج کا قوّی خیال: خُدا کے ساتھ میرا تعلق اور ساکھ اِنسانوں کے ساتھ تعلق اور ساکھ سے زیادہ اہم ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon