کیونکہ میرے لئے ایک وسیع اور کارآمد دروازہ کھلا ہے۔ 1 کرنتھیوں 16 : 9
بائبل بیان کرتی ہے کہ ہر نئے موقع کے ساتھ ہمیشہ مخالفت بھی پیدا ہوتی ہے۔ ابلیس ہماری ترقی کے خلاف کام کرتا ہے۔ شیطان ہمیشہ تیار رہتا ہے کہ کسی اچھّی چیز کو جو خُدا ہماری زندگی میں یا ہمارے وسیلہ سے کرنا چاہتا ہے اس میں رکاوٹ بنے۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ "اور وہ اَژدھا اُس عورت کے آگے جا کھڑا ہوا جو جننے کو تھی تاکہ جب وہ جنے تو اُس بچے کو نگل جائے۔” (مکاشفہ 12 : 4)
میرے خیال میں جو آگے کھڑا ہے وہ دشمن کو ظاہر کرتا ہے اور وہ تیار ہے تاکہ ہماری زندگی کے کسی بھی حصہ میں آنے والی کامیابی کو روکے۔ ہر مرتبہ جب خُدا ہماری زندگی اور دِل میں کسی تازہ، نئے خیال کو ڈالتا ہے یا ہمیں کوئی نیا خواب، رویا یا نیا چیلنج دیتا ہے اور آپ کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے جنم دیں تو دشمن وہاں موجود ہوگا تاکہ آپ کی مخالفت کرے۔ بہر حال اگر آپ وقت سے پہلے ان تمام باتوں سے آگاہ ہیں آپ مخالف کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور خُدا کی بھلی مرضی کو اپنی زندگی میں پورا ہوتا ہوا دیکھ سکیں گے۔
آج کا قوّی خیال: میں ابلیس کو اُس کام میں رکاوٹ بننے نہیں دوں گا/گی جو خُدا نے پورا کرنے کے لئے مجھے سونپا ہے۔