PT-257 جیسے اُس کے اندیشے(سوچیں) ہیں…

کیونکہ جیسے اُس کے دِل کے اندیشے ہیں وہ ویسا ہی ہے۔                        امثال 23 : 7

ہماری سوچیں بہت طاقتور ہیں۔ میرا اِیمان ہے اور میں کہتی ہوں "جیسی اِنسان کی سوچیں ہوتی ہیں اِنسان کی زندگی بھی اُن کی پیروی میں ویسی ہی ہوتی ہے۔” اگر ہم کسی ایسے شخص کے بارے میں سوچتے ہیں جس نے ہم سے کوئی زیادتی کی ہے تو جب بھی ہم اُنہیں ملیں گے ہمارے لئے اس شخص کے ساتھ الہیٰ مہربانی دیکھانا مشکل ہوگا اگرچہ ناممکن نہیں۔ ایک اور مثال یہ ہے کہ اگر ہم کھانے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو ہم کھاتے ہی رہیں گے۔

سوچیں کہ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں، اور یہ نہ سوچیں کہ آپ کیا نہیں کرنا چاہتے،کیونکہ آپ کی سوچیں آپ کا عمل بن جائے گا۔ اُن لوگوں کو جنھوں نے آپ تکلیف پہنچائی ہے معاف کرنے کے بارے میں سوچیں ، اور آپ کو معاف کرنے کی توفیق مِل جائے گی۔ دوسروں کے لئے باعث برکت بننے کے بارے میں سوچیں اور آپ کبھی بھی خود غرض نہیں بنیں گے۔ جی ہاں ہماری سوچیں طاقتور ہیں ـــــ اور خُدا کی مدد سے ہم ایسی باتوں پر غور کرسکتے ہیں جن سے ہمیں تکلیف کی بجائے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

آج کا قوّی خیال: خُدا میری مدد کرتا ہے تاکہ ایسی باتوں پر غور کروں جو پسندیدہ اور پاک ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon