PT-258 دلیری کریں

پس آؤ ہم فضل کے تخت کے پاس دلیری سے چلیں تاکہ ہم پر رحم ہو اور وہ فضل حاصل کریں جو ضرورت کے وقت ہماری مدد کرے۔                     عبرانیوں 4 : 16

وہ شخص جو مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچانتا ہے اور اس کی طاقت پر بھروسہ کرتا ہے بائبل بیان کرتی ہے کہ اس کا رویہ پُراعتماد ہوتا ہے۔ جب آپ مسیح کی قوّت کے بارے میں جو آپ کو دی گئی ہے درست شعور رکھتے ہیں تو آپ خُدا کے تخت کے سامنے دلیری سے جاسکتے ہیں۔ آپ کو اپنی دُعاؤں میں روحانی طور پر دلیر بننا ہے اور اعتماد سے اپنے معاملات کے بارے میں دُعا کرنی ہے، اگرچہ آپ کو معلوم ہے کہ آپ کئی چیزوں کے مستحق نہیں ہیں، اِیمان سے قدم بڑھانا ہے اور خُدا کے رحم اور بھلائی پر بھروسہ کرنا ہے ، اور یقین کرنا ہے کہ وہ آپ کو برکت دے گا کیونکہ وہ بھلا ہے نہ کہ آپ۔

جب آپ مسیح میں اپنی حیثیت کو پہچان لیں گے، آپ اِیمان اور قوّت سے بھرے اِنسان بن جائیں گے جو نہ صرف ہر روز اعتماد کے ساتھ زندگی بسر کرتا ہے بلکہ وہ دوسروں کے سامنے خُدا کی بھلائی اور قوّت کا ایک عظیم گواہ بھی ہے۔

آج کا قوّی خیال: میرے پاس خُدا کے تخت کے پاس دلیری اور اعتماد کے ساتھ جانے کا حق ہے، اس توقع کے ساتھ کہ میری دُعاؤں کا جواب ملے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon