PT-261 اپنی صلاحیتوں کو چمکائیں

اور مُجھے اِس بات کا بھروسا ہے کہ جِس نے تُم میں نیک کام شرُوع کِیا ہے وہ اُسے (اُس اچھّے کام کو) یسُوع مسِیح کے دِن (اُس کے دوبارہ آنے) تک پُورا کر دے گا۔                           فلپیوں 1 : 6

ڈیجیٹل کیمرہ کے استعمال سے پہلے جو کیمرہ استعمال کیا جاتا تھا اُس میں فلم ڈالی جاتی تھی جِسے دھلوانے کے لئے مخصوص لوگوں کو دیا جاتا تھا جو اُسے اندھیرے کمرے میں صاف کرکے تصویریں تیار کرتے تھے۔ اگر کسی کے پاس بغیر دھوئی گئی کیمرے کی فلم موجود ہوتی تو اُس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ لیکن جب یہ دھلائی کے عمل سے گزر جاتی تھی تو اُن کے پاس اپنے لئے اور دوسروں کو دِیکھانے کے لئے خوبصورت تصویریں یاد گار کی صورت میں ہوتی تھیں۔

آپ کی زندگی بھی اِسی طرح ہے۔ خُدا نے آپ کے اندر صلاحیت رکھی ہے، لیکن محض صلاحیت ہونا کافی نہیں ہے۔ ضرورت اِس بات کی ہے کہ خُدا آپ کی زندگی میں کام کرے تاکہ آپ اُس میں رُوحانی طور پر بالغ ہوجائیں۔

اپنی صلاحیتوں کو چمکانے کے لئے وقت اور رضامندی کی ضرورت ہے تاکہ خُدا ہماری زندگی میں کام کرے۔، لیکن میں آپ کو ضمانت دیتی ہوں کہ آپ دُنیا میں تبدیلی کا باعث ہوں گے اور شاندار زندگی سے لطف اندوز ہوں گے جب آپ اپنی مرضی یا اِرادوں کے بجائے پاک رُوح کی راہنمائی میں چلنا سیکھ لیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا میری زندگی میں کام کررہا ہے، اور تخلیق کے وقت اُس نے میرے اندر جو صلاحیت رکھی تھی اُسے چمکا رہا اور کامل کررہا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon