PT-263 اپنی سوچوں میں اِنسانوں سے پیار کریں

اگر آپس میں مُحبّت رکھّو گے (اگر تم آپس میں ایک دوسرے سے مُحبّت کا اِظہار کرتے رہو گے) تو اِس سے سب (لوگ) جانیں گے کہ تُم میرے شاگِرد ہو۔                           یُوحنّا 13 : 35

سب سے خوبصورت اور قابلِ قدر کام جو آپ کرسکتے ہیں وہ دوسروں سے پیار ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے سب جاننے والوں میں اچھّائی کی تلاش کریں اور اُن پر غور کریں، اور جب ہم ایسا کریں گے اُن کے ساتھ تعلقات میں ہمارے رویہ میں بہتری آئے گی۔

اکثر ہم لوگوں میں موجود خرابیوں کے بارے میں سوچتے ہیں یا اُن کی ایسی باتوں پر غور کرتے ہیں جو ہمیں نا پسند ہیں۔ لوگوں کی خرابیوں پر دھیان دینا اُن سے مُحبّت کرنا نہیں ہے۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ اُن کے اندر جو بھی کمزوریاں ہیں ہم اُن کے لئے دُعا کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے لئے بھی کہ خُدا ہماری کمزوریوں میں بھی ہماری مدد کرے۔

مثبت باتوں کی طرف دھیان لگائیں، اِنسانوں کے لئے پیار بھری سوچیں رکھیں۔ تب اگر وہ کوئی ایسا کام کرتے ہیں جو آپ کو ناپسند ہے تو چونکہ آپ پہلے ہی ان کے لئے اچھّی باتیں سوچ رہے ہیں اس لئے ناپسندیدہ باتوں کو رفع دفع کرنا آسان ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال: میں لوگوں سے اپنی سوچوں میں بھی پیار کرتا/کرتی ہوں اور اُن کے ساتھ بھلائی کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon