PT-270 خُدا میں اطمینان تلاش کرنا

میں پست ہونا بھی جانتا ہوں اور بڑھنا بھی جانتا ہوں ۔ ہرایک بات اور سب حالتوں میں میں نے سیر ہونا بھوکا رہنا اور گھٹنا بڑھنا سیکھا ہے۔                           فلپیوں 4 : 12

جب پولس کہتا ہے کہ اُس نے مطمئین رہنا سیکھ لیا ہے، تو وہ یہ کہہ رہا تھا کہ وہ اُس وقت بھی خُدا پر بھروسہ کرتا ہے جب اُس کا سامنا مخصوص ناپسندیدہ حالات سے ہوتا ہے۔ اِسی سبب سے اُس کا اِیمان اسے کامل اطمینان میں رکھتا ہے۔ جب ہمارے خیالات خُداوند پر لگے رہتے ہیں، تو ہم مطمئین اور پُرسکون رہتے ہیں۔

جب ہم مشکل حالات میں خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں اور شکایت نہیں کرتے تو اس سے اس کی بہت تعظیم ہوتی ہے۔ جب سب کچھ ٹھیک ہوتا ہے تو اس وقت خُدا پر بھروسہ کرنے میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، جب آزمائش آتی ہے اور ہم کہتے ہیں کہ” اَے خُداوند میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں” یہ کہنا اور حقیقی طور پر اُس پر بھروسہ کرنے میں فرق ہے۔ احسان مندی اور شُکرگزاری سے آپ عدم اطمینان کے تباہ کُن دروازے کو بند کرسکتے ہیں۔ اس وقت کا انتظار نہ کریں کہ جب سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا اور پھر آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کریں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر قسم کے حالات میں مطمئین ہوں کیونکہ میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon