اَے میرے بچّو! یہ باتیں میں تمہیں اِس لئے لکھتا ہوں کہ تم گناہ نہ کرو اور اگر کوئی گناہ کرے تو باپ کے پاس ہمارا ایک مددگار(جو ہماری شفاعت کرتا ہے) موجود ہے یعنی ـــــ (وہ) یسوع مسیح (کامل) راستباز( نیک،منصف جو ہر مقصد، خیال اور کام میں باپ کی مرضی کو بجا لاتا ہے)۔ 1 یُوحنّا 2 : 1
بلاشبہ ہم گناہ نہیں کرنا چاہتے۔ لیکن اگر ہم گناہ کریں، تو خُدا نے پہلے ہی ہمارے لئے خُداوند یسوع مسیح کو بطور بخشش دے دیا ہے ـــــ جس کا کام یہ ہے ـــــ کہ وہ ہماری جگہ لے اور ہمارے گناہوں کا کفارہ دے ۔ ہوسکتا ہے کہ ہمارے خیال کے مطابق احساسِ جرم اپنے اندر رکھنا خُدا کی معافی کو خریدنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ لیکن یہ جسمانی طریقہ ہے جس سے ہم اپنی خطاؤں کی "قمیت ” اَدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خُداوند یسوع اِس لئے نہیں موا کہ ہم احساسِ جرم میں پڑے رہیں، وہ اس لئے موا کہ ہم اس کے وسیلہ سے خُدا کے ساتھ قریبی تعلق قائم کریں۔ وہ اِس لئے موا کہ ہمارے گناہ معاف ہوجائیں اور ہمارا خُدا کے ساتھ درست تعلق ہو۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم فضل کے تخت کے پاس دلیری سے آئیں اور ہماری ضرورتیں پوری ہوں۔
آج کا قوّی خیال: خُداوند یسوع میرے گناہوں کے لئے موا تاکہ مجھے اُن کی قیمت نہ چکانی پڑے۔