PT-273 کیا آپ آرام میں ہیں؟

اور ہم جو اِیمان لائے اور آرام میں داخل ہوتے ہیں جس طرح اُس نے کہا کہ "میں نے اپنے غضب میں قسم کھائی کہ یہ میرے آرام میں داخل نہ ہونے پائیں گے"گو بنائی عالم کے وقت اُس کے کام ہوچکے تھے۔                           عبرانیوں 4 : 3

جب آپ پریشان اور مضطرب ہوں یا اگر آپ کا اطمینان اور خوشی کھو جائے تو خود سے سوال کریں کیا میں خُدا کے کلام پر بھروسہ کررہا/رہی ہوں؟ جدوجہد سے چھٹنے کی ایک ہی راہ ہے کہ جو کچھ خُدا آپ کے دِل میں کرنے کے لئے ڈالتا ہے اُس کے بارے میں کلام پر بھروسہ کریں اور فرمانبرداری کریں۔ خُدا کے کلام پر اِیمان رکھنے سے آپ جدوجہد سے چھوٹ جاتے ہیں اِس لئے آپ خُدا کے وعدوں میں آرام پا سکتے ہیں۔

اگر آپ کے خیالات منفی ہوچکے ہیں اور آپ شک سے بھرے ہوئے ہیں،تو اِس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے خُدا کے کلام پر اِیمان اور اس پر بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے۔ جیسے ہی آپ خُدا کے کلام پر اِیمان رکھنا شروع کریں گے ، آپ کی خوشی لوٹ آئے گی اور آپ پھر سے پُرسکون ہوجائیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا اور اُس کے کلام پر اِیمان رکھتا/رکھتی ہوں اور اُس پر بھروسہ رکھنے کے سبب سے میں اُس کے آرام میں داخل ہوتا/ہوتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon