PT-274 اپنے کام پر دھیان دیں

سنجیدگی سے قدم رکھ (جو کچھ کررہے ہو اُس پر اپنا دھیان لگاؤ)۔                        واعظ 5 : 1

جب شروع شروع میں ملٹی ٹاسکنگ (ایک ہی وقت میں بہت سے کام کرنا) کی اصطلاع مشہور ہوئی، تو ایسا لگتا تھا کہ ہر کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد زیادہ تر نوکری کے لئے بنائی جانے والی درخواستوں میں یہ لکھا جانے لگا کہ "ایک ساتھ بہت سے کام کرنے کی قابلیت ہونا لازمی ہے” اور اَب بھی بہت سے نوکری کے لئے بنائی جانے والی درخواست میں اس قابلیت کا ذکر کرتے ہیں۔ اگرچہ بہت دفعہ یہ ضروری بھی ہوتا ہے کہ کوئی شخص بہت سی ذمہ داریوں کو ایک ساتھ انجام دے۔ میں پورے طور پر اس بات کو نہیں سمجھ سکتی کہ ملٹی ٹاسکنگ دِن بھر کے کاموں میں مددگار ہے یا نہیں اور میرا خیال ہے کہ اس کو عام زندگی کا حصہ ہونا بھی نہیں چاہیے۔ دراصل میرا خیال ہے کہ ایک ہی وقت میں بہت سے کام کرنے کی کوشش کرنا تناؤ پیدا کرتا ہے اور ہمیں زندگی سے لطف اندوز ہونے سے روکتا ہے۔

میں آپ کو چیلنج کرتی ہوں کہ آپ بہت زیادہ ملٹی ٹاسکنگ چھوڑ دیں اور اس ایک کام کی طرف جو آپ آپ کر رہے ہیں پورا دھیان دیں۔ اس قسم کی توجہ کے لئے نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اس کا نتیجہ اچھّا نکلے گا کیونکہ دھیان دینے کے قابل ہونا آپ کی مدد کرے گا تاکہ آپ موجودہ لمحہ سے لطف اندوز ہوسکیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں موجودہ لمحہ میں رہتا/رہتی ہوں اور جو کام میرے سامنے ہوتا ہے اُس پر پورا دھیان دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon