PT-275 غور کریں

پس اَے پاک بھائیو! تم جو آسمانی بلاوے میں شریک ہو۔ اُس رسول اور سردار کاہن یسوع پر غور کرو جس کا ہم ِاقرار کرتے ہیں۔                         عبرانیوں 3 : 1

جب ہم اچھّی باتوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں اچھّا، ہیجان انگیز، قوّت بخش اور پُرجوش محسوس ہوتا ہے۔ جب ہم اپنا وقت بُری باتوں پر غور کرنے میں صرف کرتے ہیں ، ہم اُداس، ناراض اور پریشان ہوتے ہیں۔ اِسی لئے یہ ہمارے لئے بہت اہم ہے کہ ہم "اپنی سوچوں کو یسوع پر لگائیں” اور اپنی توجہ اُس پر مرکوز کریں۔ خُدا نے ہمیں یہ صلاحیت دی ہے کہ اپنے اِرد گرد کے حالات سے قطع نظر ہم خوش رہنے کا انتخاب کریں۔ میں یہ نہیں کہہ رہی کہ ہم اپنے مسائل کو نظر انداز کردیں لیکن اُن پر غور کرنے اور ان کے بارے میں ــــ فکرمند ہونے میں بہت بڑا فرق ہے ــــ اور اُن کو حل کرنے یا ان سے نپٹنے کے بارے میں کام کرنے میں بھی بڑا فرق ہے۔

ایک منفی شخص کبھی بھی خوش نہیں رہ سکتا، اور اِسی طرح ایک ایسا شخص جو ہمیشہ مثبت رہتا ہے کبھی بھی ناخوش نہیں رہ سکتا، کم از کم ایک لمبے عرصے تک تو نہیں۔ یسوع پر غور کرنے سے شادمان زندگی کا انتخاب کریں۔ اپنے مسائل کو حل کرنے کے سلسلہ میں آپ کی جو بھی ذمہ داری بنتی ہے وہ کریں۔ اور جب آپ خُدا کا انتظار کررہے ہوں کہ جو کام آپ نہیں کرسکتے وہ اُسے کرے تو ان انتظار کے لمحات میں آپ اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لئے آزاد ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرا ذہن صرف یسوع اور اچھّی چیزوں کی طرف لگا ہوا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon