کیونکہ راست بازی (خُدا کے نزدیک راست قرار دیا جانا، مقبول ٹھہرنا) کے لِئے اِیمان لانا (قائم رہنا، بھروسہ کرنا اور مسیح پر تکیہ کرنا) دِل سے ہوتا ہے اور (اپنی) نجات کے لِئے اِقرار مُنہ (کُھل کر اعلان کرنا اور اِیمان سے کُھل کر بولنا) سے کِیا جاتا ہے۔ رومیوں 10 : 10
رومیوں کے خط میں ہمیں ایک نمونہ دیا گیا ہے، جس میں ہمیں سیکھایا گیا ہے کہ نجات پانے کے لئے، ہمیں اپنے دِل سے اِیمان لانا ہے اور اپنے مُنہ سے اِقرار کرنا ہے۔ مندرجہ بالا آیت کا ایک اور ترجمہ کچھ اِس طرح سے ہے:
"کہ اگر تو اپنی زبان سے یسوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے ایمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایاہے تو تو نجات پائے گا۔ کیونکہ راست بازی کے لئے اِیمان لانا ِدل سے ہوتا ہےاور نجات کے لئے اِقرار مُنہ سے کیا جاتا ہے۔ (رومیوں 10 : 9 – 10)۔
اس لئے میں کہتی ہوں کہ ہمیں اِیمان لانا اور اِقرار کرنا چاہیے، اِقرار کرنا اور اِیمان لانا چاہیے ـــــ یہ دونوں مِل کر ہماری نجات کے لئے کام کرتے ہیں، اور اِسی طرح ہماری زندگی کے ہر حصہ میں۔ اگر ہمیں نجات کے لئے جو خُداوند یسوع کے وسیلہ سے ہمیں دی گئی اِیمان لانا اور اقرار کرنا ضروری ہے ، تو اِسی اصول کے تحت ہم خُدا کے سب وعدوں کو حاصل کرسکتے ہیں۔
آج کا قوّی خیال: یسوع خُداوند ہے اور میں اپنے اِیمان کا اقرار اعتماد سے اور کھل کر کرتا/کرتی ہوں۔