کوشش میں سُستی نہ کرو ۔روحانی جوش سے بھرے رہو خُداوند کی خدمت کرتے رہو۔ رومیوں 12 : 11
سرگرمی، جوش اور جنون مثبت جذبات ہیں۔ یہ ہمیں قوّت دیتے ہیں تاکہ ہم اپنی منزل کی طرف بڑھیں۔ بائبل ہمیں ہدایت دیتی ہے کہ ہم خُداوند کی خدمت میں پُرجوش اور سرگرم رہیں۔ خُدا ہمیں ہدایت دیتا ہے کہ ہم سرگرمی اور جوش سے بھرے رہیں اُس وقت بھی جب وہ ہمیں ملامت کرتا ہے یا تنبیہ کرتا ہے (دیکھیں مکاشفہ 3 : 19)۔ ہمیں ایسا کیوں کرنا ہے؟ اس کی سادہ سی وجہ یہ ہے کہ وہ ہم سے توقع کرتا ہے کہ جو کچھ وہ کرتا ہے وہ آخر کار ہماری بھلائی ہی کے لئے ہے۔
اچھّے فیصلوں سے اچھّے جذبات اور اچھّے خیالات پیدا ہوتے ہیں۔ ہر روز اُٹھ کر اپنے احساسات کا انتظار نہ کریں، کہ جو آپ کے دِن کا تعین کریں۔ اس کی بجائے اپنی سوچوں کو وقت سے پہلے درست سمت کی طرف مرکوز کرکے ایسا فیصلہ کریں جس سے آپکو یقین ہوکہ ایسے جذبات پیدا ہوں گے جن سے آپ لطف اندوز ہوسکیں گے۔
آج کا قوّی خیال: میں جوش اور سرگرمی سے خُداوند کی خدمت کرتا/کرتی ہوں۔