اِسی طرح تمہاری روشنی آدمیوں کے سامنے چمکے تاکہ وہ تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر تمہارے باپ کی جو آسمان پر ہے تمجید کریں۔ متّی 5 : 16
معمولی انسان بننا بہت آسان ہے۔ اس کے لئے کرنا صرف یہ ہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی اضافی کوشش نہ کریں اور اپنے سارے اعتقادات پر سمجھوتہ کریں۔ سمجھوتہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جتنا کام کرنا چاہیے آپ اُس سے کم کرتے ہیں؛ لیکن بہترین ہونے کا مطلب ہے کہ کچھ حاصل کرنے کے لئے جتنا آپ کرسکتے ہیں اُس سے کچھ زیادہ کرنا ـــــ اس کا مطلب ہے ایک کوس بیگار جانا۔
جب آپ کچھ کرنے کے لئے کوشش کرتے ہیں اور اسی طرح کرتے جس طرح کرنا چاہیے تو اطمینان اس کا سب سے عظیم اَجر ہے۔ زیادہ بہترین راستہ اپنانے کی کوشش کریں اور پھر آپ دیکھیں گے کہ خُدا کا اطمینان آپ کو ملے گا۔
آج کا قوّی خیال: میں ہمیشہ بہترین کی کوشش کرتا/کرتی ہوں اور ایک کوس بیگار جاتا/جاتی ہوں۔