PT-297 خُدا آپ کے ساتھ ہے

اور خُداوند ہی تیرے آگے آگے چلے گا وہ تیرے ساتھ رہے گا ۔ وہ تجھ سے نہ دست بردار ہوگا نہ تجھے چھوڑے گا سو تو خوف نہ کر اور بے دِل نہ ہو۔                   استثنا 31  : 8

خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آپ کو کبھی نہیں چھوڑے گا اور نہ ہی آپ سے دست بردار ہوگا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اس وقت زندگی میں کن حالات سےدوچار ہیں، آپ کو تنہا ان میں سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور خُدا کا ہمارے ساتھ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمیں دن بھر کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ لیکن اگر آپ کا دن مشکل ترین بھی ہو اور مسیح آپ کے ساتھ ہو تو یہ اس دن سے بہتر ہے جس میں کوئی مشکل تو نہیں ہے لیکن اس میں مسیح کا ساتھ نہیں ہے۔

سارا دن یہی کہیں،”خُدا اِس وقت میرے ساتھ ہے۔ اس وقت خُدا میرے ساتھ ہے۔ خُدا میرے ساتھ ہے جب میں کام کرتا/کرتی ہوں۔ جب میں بازار جاتا/جاتی ہوں اُس وقت بھی خُدا میرے ساتھ ہے۔ خُدا میرے ساتھ ہے وہ صرف اس وقت ہی میرے ساتھ نہیں ہوتا جب میں گرجا گھر میں جاتا/جاتی ہوں، خُدا ہر وقت میرے ساتھ ہے۔ میں جو کچھ کرتا/کرتی ہوں وہ اس سب کی پرواہ کرتا ہے۔”

 

آج کا قوّی خیال: خُدا ہر وقت میرے ساتھ ہے؛ مجھے کبھی بھی تنہا چلنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon