یسُوعؔ نے اُن سے کہا میرا کھانا (خوراک) یہ ہے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی (خوشی) کے مَوافِق عمل کرُوں اور اُس کا کام پُورا کرُوں۔ یُوحنّا 4 : 34
ایسا لگتا ہے کہ نہ کہنے کے خوف کی وجہ سے لوگ ایسے وعدے کر لیتے ہیں جنھیں وہ پورا نہیں کرپاتے۔
بہت سے لوگوں کے اندر نہ کہنے کی جرات نہیں ہوتی۔ وہ لوگوں کو تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے یا اُنہیں ناراض نہیں کرنا چاہتے پس یا تو وہ ہاں کردیتے ہیں،جب کہ وہ اپنے کہنے کے مطابق کرنے کا اِرادہ نہیں رکھتے، یا وہ کہتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ کریں گے اور بعد میں وہ بہانے بناتے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں تاکہ اُنہیں اپنے کہنے کے مطابق کوئی کام نہ کرنا پڑے۔ جب لوگ ہم سے کوئی درخواست کرتے ہیں تو وہ ہاں ہی سُننا چاہتے ہیں، لیکن اگر آپ نہ کہیں گے تو وہ ناراض ہو جائیں گے یا اگر آپ ہاں کہیں گے لیکن ان کی درخواست کے مطابق نہیں کریں گے تو بھی وہ ناخوش ہوں گے؟
آپ کو پاک رُوح کی راہنمائی میں چلنے کی ضرورت ہے اور صرف اسی وقت ہاں کہنا چاہیے جب آپ کو پاک رُوح کی طرف سے ایسا کرنے کی ہدایت مِلے۔ ، آپ ہر شخص کی چاہت کے مطابق کام کرکے اُن کو خوش نہیں کرسکتے، آپ صرف خُدا کی فرمانبرداری کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
آج کا قوّی خیال: میں صرف وہ کام کرنے کے لئے مخصوص کیا گیا/گئی ہوں جس کے لئے خُدا نے مجھے بُلایا ہے۔