PT-302 خُدا کو اُس کے وعدے کے یاد دلائیں

اَے یروشلیم میں نے تیری دیواروں پر نگہبان مقّرر کئے ہیں۔ وہ دِن رات کبھی خاموش نہ ہوں گے۔ اَے (تم جو اُس کے خادم ہو اور اپنی دُعاؤں میں) خُداوند کا ذِکر کرنے والو خاموش نہ (اُس کے وعدوں کے بارے میں)۔                          ہو۔ یسعیاہ 62 : 6

تصور کریں کہ کوئی بچّہ اپنے باپ کے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ "ڈیڈی آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آج رات آپ میرے ساتھ بال کے ساتھ کھیلیں گے۔” یہ ایک بچّہ کی خوبصورت مثال ہے جو اپنے باپ کی مُحبّت کے بارے میں پُراعتماد ہے۔ لیکن اس بات پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہے کہ ہم بھی خُدا باپ کے پاس اِس طرح جا سکتے ہیں، اور اُس کو اُس کے وعدے یاد دِلا سکتے ہیں۔

کلامِ مقّدس کے مطابق آپ کے پاس مسیح کے وسیلہ سے یہ حق ہے کہ آپ اپنی درخواستوں کو خُدا کے تخت کے پاس خُداوند یسوع کے نام میں لے کر جا سکتے ہیں۔ دراصل خُدا واقعی چاہتا ہے کہ اُس وقت کے دوران جب آپ اپنی زندگی میں انتظار کررہے ہوں کہ وہ اپنے منصوبے آپ کی زندگی میں پورے کرے تو آپ اپنی دُعاؤں میں اُس کے وعدے اُس کو یاد دلائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُداوند کو اُس کے وعدے جو میرے لئے ہیں یاد دلاؤں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon