جب میں بچّہ تھا تو بچوں کی طرح بولتا تھا۔ بچّوں کی سی طبیعت تھی۔ بچّوں کی سی سمجھ. تھی لیکن جب جوان ہوا تو بچپن کی باتیں ترک کردیں۔ 1 کرنتھیوں 13 : 11
بالغ اِیماندار ایک ایسا شخص ہے جو اپنے احساسات اور مشکلات کے باوجود خُدا کی مرضی کے مطابق چلنا سیکھ لیتا ہے۔ ایک بالغ اِیماندار پاک رُوح کے ساتھ مسلسل کام کرتا ہے تاکہ مسیح کی مانند بن جائے ــــ وہ خُدا کی مانند بولتا ہے اور ایسی زندگی بسر کرتا ہے جو خُدا اور اُس کے مقاصد کے لئے مخصوص ہوتی ہے۔
آپ کی زندگی کے لئے خُدا کے منصوبے یہ ہیں کہ آپ رُوحانی طور پر بالغ ہوں اور اپنے خیالات، جذبات اور خواہشات کے کنٹرول میں نہ ہوں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے کلام کو سیکھیں اور اُس کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں، اور اِس زمین پر اُس کے نمائندے بننے لئے ہر وقت تیار رہیں۔
آج کا قوّی خیال: میں نے بچپن کی باتیں ترک کردیں ہیں اور اَب میں بالغ مسیحی کی طرح بات کرتا، سوچتا اور عمل کرتا/کرتی ہوں۔