PT-307 رُوح کی راہنمائی میں چلنا

اور وہ خُداوند رُوح ہے اور جہاں کہیں خُداوند کا رُوح ہے وہاں آزادی ( قید سے رہائی، آزادی) ہے                       ۔2 کرنتھیوں 3 : 17

خوشی کو برقرار رکھنے کا سب سے بہترین ذریعہ پاک رُوح کی راہنمائی میں چلنا ہے (دیکھیں زبور 139 : 24)۔ اگر آپ پہلے دُعا کرتے ہیں اور خُدا سے کسی منصوبہ میں راہنمائی مانگتے ہیں، تو وہ کبھی بھی آپ کو کسی جسمانی کام میں پڑنے نہیں دے گا۔ اس کی بجائے اس کا پاک رُوح تحریک دیتا ہے، راہنمائی کرتا ہے اور نرمی سے ایسے مقام پر لے جاتا ہے جہاں خوشی و شادمانی ہے، وہ کبھی بھی آپ کو مجبور نہیں کرے گا اور نہ ہی کنٹرول کرے گا۔ اگر آپ کے ذہن میں پہلے ہی سے کوئی منصوبہ ہے یا آپ ایسی راہوں میں پھنسے ہوئے ہیں جو آپ کی سوچ کے مطابق درست ہیں، تو آپ کبھی بھی خُدا کی آواز کو نہیں سُنیں گے یا اس کی تحریک کو نہیں پہچانیں گے۔ اگر آپ اپنے روایتی اصولوں کی پیروی کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں ، تو آپ پاک رُوح کی نرم راہنمائی کو نظر انداز کرسکتے ہیں اور اس خوشی کو جو خُدا نے آپ کے لئے رکھی ہے کھو سکتے ہیں۔

منصوبہ بندی میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن ہمیشہ اپنے مںصوبوں کو خُدا کے سُپرد کریں اور اسے بتائیں کہ اگر وہ آپ کے لئے کوئی اور منصوبہ بنائے ہوئے ہے تو آپ اُس کی پیروی کرنے کے لئے تیار ہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند کے رُوح نے مجھے قید سے باہر نکال کر خوشی اور آزادی کی زندگی عطا کی ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon