جو تُم پر لَعنت کریں اُن کے لِئے برکت (خُدا کا کرم) چاہو۔ جو تُمہاری تحقِیر (جو تمہیں بے عزّت کریں،ملامت کریں اور بدگوئی کریں اور تمہارے ساتھ بُرا سلوک روا رکھیں) کریں اُن کے لِئے دُعا کرو۔ لُوقا 6 : 28
برکت دینے کا مطلب ہے ’’کسی کے بارے میں اچھی بات کہنا۔‘‘ اگر کسی نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے تو اُن سے بدلہ لینے کی آزمائش کے باوجود آپ اُن کے ساتھ بُرائی کرنے سے اِنکار کردیں۔ آپ ان کی بہتر خوبیوں یا اُن کے نیک کاموں کے بارے میں بات کرکے اُن کو برکت دے سکتے ہیں۔
کسی ایسے کے بارے میں اچھّی بات کرنا جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہو شاید آپ کے لئے بہت ہی مشکل ہو، لیکن اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ "خُدا کی جماعت” کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے آپ ایک ایسے راستہ پر آجائیں گے جس پر بہت کم لوگ چلتے ہیں، یہ وہ راستہ ہے جس پر خُداوند یسوع خود چلے تھے۔ ہرگز نہ بھولیں، کہ اپنی زندگی کے آخری ایام میں خُداوند نے جو کام کئے ان میں سے ایک کام اس شخص کو معاف کرنا تھا جو معافی کے لائق نہ تھا، اور یہ کام اس نے اس وقت کیا جب وہ صلیب پر لٹکا ہوا تھا۔ اپنے دشمنوں کو معاف کرنا اور اُن کے بارے میں بُری باتیں کرنے سے اِنکار کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم خُدا کی فرمانبرداری کرنے کے لئے راضی ہیں، اور اس سے ہماری زندگیوں میں خُدا کی برکت جاری ہوتی ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں اپنے دشمنوں کے بارے میں اچھّی باتیں کرتا/کرتی ہوں اور خُدا سے ان کے لئے برکت مانگتا/مانگتی ہوں۔