PT-31 اپنے خیالات کو قید کریں

چنانچہ (جہاں تک ہوسکتا ہے) ہم تصورات اور ہر ایک اُونچی چیز کو جو خُدا کی (سچی) پہچان کے برخلاف سر اُٹھائے ہوئے ہے ڈھا دیتے ہیں اور ہر ایک خیال کو قید کر کے مسیح (مسیحا، مسح کیا ہوا) کا فرمانبردار بنا دیتے ہیں۔                        2 کرنتھیوں 10 : 5

ہر اُس خیال کو جو خُدا کے کلام سے اتفاق نہیں رکھتا قید کر دیں۔ ایسے خیالات کو پَرے کردیں اور ان خیالات کی جگہ ایسے خیالات کو جگہ دیں جو خُداوند یسوع مسیح کے تابع ہوں۔ دوسرے الفاظ میں اپنی سوچ کو تبدیل کریں!

یہ ایسا کام ہے جسے ہمیں لگاتار کرتے رہنا ہے، اور اگر آپ شروع میں اس نئی کوشش سے تھکاوٹ محسوس کریں تو میں اس احساس کو سمجھ سکتی ہوں کیونکہ میں نے بھی ایسا محسوس کیا ہے۔ منفی سوچ سے جنگ کرنے کی بجائے صرف یہ کریں کہ اس کی جگہ مثبت خیالات کو جگہ دیں۔ اگر آپ کسی اچھّی بات پر غور کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو بُری بات آپ کے ذہن میں اس جگہ کو کبھی بھی گھیر نہیں سکتی۔ ہم ہمیشہ نیکی سے برائی پر غالب آسکتے ہیں (دیکھیں رومیوں 12 : 21)

 

آج کا قوّی خیال: میرے خیال خُدا کے تابع ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon