PT-314 ڈرے ہوئے(عدم تحفظ کا احساس) کے لئے علاج

اگر تُو اپنے دِل کو ٹِھیک کرےاور اپنے ہاتھ اُس (خُدا) کی طرف پَھیلائےتب یقِیناً تُو اپنا مُنہ بے داغ (گناہ سے مبرا، اور شرمندہ نہ ہوگا) اُٹھائے گا بلکہ تُو ثابِت قدم ہو جائے گا اور ڈرنے کا نہیں۔                          ایوّب 11 : 13، 15

اِفسیوں 3 : 17 میں پولس رسول لکھتا ہے کہ : اور اِیمان کے وسِیلہ سے (حقیقی طور پر) مسِیح تُمہارے دِلوں میں سکُونت (رہائش پذیر، قائم، مستقل ٹھکانہ) کرے تاکہ تُم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بُنیاد قائِم کر کے۔” یونانی میں جڑ پکڑنے” کا مطلب "پریشان نہ ہونا”۔ اگر آپ خُداوند یسوع کے وسیلہ سے مسیحی ہیں، ، تو آپ پریشانی کے بغیر زندگی سے لطف اندوز ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب بھی ہے "پورا اِختیار رکھنا” آپ خوف کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور جب آپ خُداوند پر بھروسہ یا تکیہ کریں گے تو اُس سے مغلوب نہیں ہوں گے۔

حقیقی سلامتی کا انحصار نہ تو اس بات پر ہے کہ آپ کے پاس کتنی دولت ہے، آپ کام کیا کرتے ہیں، آپ کی صورت کیسی ہے،اور دوسروں کا آپ کے ساتھ تعلق کیسا ہے، یا وہ آپ کے ساتھ کیا سلوک کرتے ہیں۔ سلامتی کا تعلق آپ کی تعلیم پر، آپ کے اَساسوں، ازداوجی حیثیت، آپ کے کپڑوں پر لگے لیبل پر، آپ کی گاڑی پر جو آپ چلاتے ہیں، یا آپ کے گھر پر نہیں ہے۔ حقیقی سلامتی صرف مسیح پر اِیمان رکھنے سے ملتی ہے اور اس مکاشفہ میں کہ آپ سے مُحبّت کی گئی ہے اور وہ آپ کی دیکھ بھال کرتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میری سلامتی مسیح میں میری حیثیت میں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon