چُنانچہ جو کوئی زِندگی سے خُوش ہونا اور اچھّے دِن دیکھنا چاہے وہ زُبان کو بدی اور ہونٹوں کو مکر کی بات کہنے سے باز رکھّے۔ 1 پطرس 3 : 10
بائبل میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ اگر ہم زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی زبان کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے اور میرا اِیمان ہے کہ ہم سب زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ میں نے تجربہ کیا ہے کہ خُدا کے کلام میں سے الفاظ کی قوّت کے بارے میں پڑھنے اور اُس پر غور کرنے سے مجھے کافی مدد مِلی۔ مندرجہ ذیل کچھ حوالہ جات ہیں جو مجھے بہت پسند ہیں :
"اپنے مُنہ کی نِگہبانی کرنے والا اپنی جان کی حِفاظت کرتا ہے لیکن جو اپنے ہونٹ پسارتا ہے ہلاک ہو گا۔” (امثال 13 : 3)
"میرے مُنہ کا کلام اور میرے دِل کا خیال تیرے حضُور مقبُول ٹھہرے۔ اَے خُداوند! اَے میری (مضبوط، ناقابلِ تسخیر) چٹان اور میرے فِدیہ دینے والے!” (زبور 19 : 14)
"اگر کوئی اپنے آپ کو دِین دار سمجھے اور اپنی زُبان کو لگام نہ دے بلکہ اپنے دِل کو دھوکا دے تو اُس کی دِین داری باطِل ہے۔”( یعقوب 1 : 26)
اگر آپ قوّت سے بھر پور زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں تو مزید حوالہ جات کو پڑھیں اور اُن پر بھی غور کریں ۔ امثال 8 : 8؛ 11 : 9؛ 12 : 18؛ 15 : 4؛ 18 : 21۔ خُدا کے کلام میں قوّت ہے اور یہ آپ کو زور بخشے گا اور آپ کو زندگی کا کلام بولنے کی توفیق دے گا جس سے آپ کو فائدہ پہنچے گا۔
آج کا قوّی خیال: میں اپنی گفتگو میں محتاط ہوں اور ہر بات سوچ کر کرتا/کرتی ہوں۔