PT-318 پاک یاد دہانی

لیکن مددگار یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وُہی تُمہیں سب باتیں سِیکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا۔                         یُوحنّا 14 : 26

پاک رُوح آپ کو یاد دِلا سکتا ہے ــــ "تمہیں یاد دلائے گا” ــــ ضرورت کے وقت کوئی آیت، اگر خُدا کا کلام آپ کے اندر ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ اِبلیس کے جھوٹ کا یقین کرتے ہیں کہ آپ کو خُدا کی مُحبّت خریدنے کی ضرورت ہے، تو آپ بےحد مضطرب ہوں گے اور کچھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے جو آپ کے  لئے کرنا ناممکن ہے۔ لیکن اگر آپ نے کلام کو سیکھنے ، اس پر غور کرنے، اس کا اقرار کرنے میں وقت صرف کیا ہے ، تو بوقتِ ضرورت پاک رُوح آپ کو بائبل کی کئی آیات جو اُس کی مفت اور غیر مشروط مُحبّت کے بارے میں ہیں یاد دلائے گا ۔ وہ آپ کو خُدا کے زندگی بخش اصولوں کے بارے میں یاد دلائے گا اور آپ کو قوّت دے گا تاکہ آپ اُن کی پیروی کریں۔

کلام کا مطالعہ کریں تاکہ پاک رُوح کے پاس گہرے ذخائر ہوں اور بوقتِ ضرورت وہ اُن کو نکال سکے اور جو کچھ اُس نے کہا ہے "تمہیں یاد دلائے”۔

 

آج کا قوّی خیال: کلام میرے اندر بستا ہے، اور جب بھی مجھے ضرورت ہوتی ہے پاک رُوح مجھےبائبل کی آیات یاد دلاتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon