PT-319 مثبت باتوں پر غور کریں

غرض اَے بھائِیو! جِتنی باتیں سچ ہیں اور جِتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جِتنی باتیں واجِب ہیں اور جِتنی باتیں پاک ہیں اور جِتنی باتیں پسندِیدہ ہیں اور جِتنی باتیں دِلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعرِیف کی باتیں ہیں اُن پر غَور کِیا کرو۔                       فلپیوں 4 : 8

رابرٹ شولر نے کہا، "اچھّی خبر یہ ہے کہ اپنے رویے کو تبدیل کرنے سے بُری خبروں کو اچھّی خبروں میں بدلا جا سکتا ہے۔” اور اگر آپ کسی ایسی بات کے بارے میں جس سے آپ ناخوش ہیں اچھّا رویہ پیدا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے تو کم از کم آپ منفی رویے کو کم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اِرادہ کرلیں گے کہ آپ اپنی زندگی کے مسائل اور مایوسیوں کے بارے میں کم سے کم بات کریں گے، تو وہ آپ کی سوچوں اور مزاج آپ پر حکمرانی نہیں کریں گے۔ جتنا ہوسکے اپنی برکات اور پُرامید توقعات کے بارے میں بات کریں اور اِس سے آپ کی خوشی بڑھ جائے گی۔ ہر روز ایسی گفتگو کرنے کا تہیہ کریں جو خوشی کا ایندھن بنے، نہ کہ قہر و غصہ، پریشانی، کڑواہٹ یا خوف کا۔ ہر قسم کے حالات میں ایسی باتیں کریں جن سے آپ کا مزاج بہتر ہو! ہر قسم کے حالات میں کوئی نہ کوئی مثبت بات تلاش کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میری سوچیں اور گفتگو مثبت اور پُر اُمید باتوں پر مرکوز رہتی ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon