مگر جب (چونکہ ہم ) ہم سب کے بے نِقاب چِہروں سے خُداوند کا جلال اِس طرح مُنعکِس ہوتا ہے جِس طرح آئینہ میں (خُدا کے کلام میں ) تو اُس خُداوند کے وسِیلہ سے ( جو) رُوح ہے ہم اُسی جلالی صُورت میں دَرجہ بَدرجہ (کیونکہ یہ خُدا کی طرف سے ہوتا ہے) بدلتے جاتے ہیں۔ 2 کرنتھیوں 3 : 18
جب آپ مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر لیتے ہیں، تو آپ کو وہ کام کرنے کی صلاحیت ملتی ہے جو خُدا چاہتا ہے کہ آپ کریں۔ خُدا آپ سے کبھی بھی صبر کرنے کی توقع نہیں کرے گا اگر اُس نے آپ کو صبر عطا نہیں کیا ہوگا۔ وہ کبھی آپ سے مُحبّت کرنے کی توقع نہیں کرے گا اگر اُس نے آپ کے اندر دوسروں کو بانٹنے کے لئے مُحبّت ڈالی نہیں ہوگی۔
لیکن یہ سب کچھ بیج کی مانند ہوتا ہے اور بیج کو بڑھنے کے لئے پانی دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بائبل فرماتی ہے کہ ہمیں اِس بیج کو کلامِ مُقّدس کا پانی دینے کی ضرورت ہے۔ جب آپ اُس کے کلامِ مُقّدس میں قائم رہیں گے اور اُس کی صورت پر ڈھلتے جائیں گے تو خُدا آپ کو جلال سے جلال تک لے جائے گا ۔ خُدا کے کلام کو اس کے نہایت بیش قیمت انعام کے طور پر قبول کریں اور دیکھیں کہ وہ آپ کو کس طرح تبدیل کرتا ہے۔ آپ اِس وقت اس عبارت کو پڑھتے ہوئے بھی تبدیلی کے عمل سے گزر رہے ہیں!
آج کا قوّی خیال: جب میں لگن سے خُدا کے کلام کا مطالعہ کروں گا/گی، تو میں اس کی صورت پر ڈھلتا /ڈھلتی جاؤں گا/گی۔