لیکن جو کوئی خُدا سے مُحبّت رکھتا ہے ( پُرشفقت تعظیم سے، فوری فرمانبرداری سے اوراس کی برکات کو جان کر اُس کی شُکرگزاری کرنے سے) اُس کو خُدا پہچانتا ہے (جسے وہ جان لیتا ہے کہ وہ اس کی قربت کا حقدار ہے اور اس کی مُحبّت اور جو اس کا ہے)۔ 1 کرنتھیوں 8 : 3
جتنا زیادہ ہم خُدا سے مُحبّت کرتے ہیں اور جتنا ہم اُس کی مُحبّت کو پا لیتے ہیں اتنا ہی ہم فوری طور پر تعظیماً اُس کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ خُدا کے سارے احکام ہماری زندگیوں میں ہمیں فائدہ پہنچانے کے لئے ہیں۔ جب خُدا ہمیں کسی کام سے منع کرتا ہے تو وہ کبھی بھی ہم سے کچھ چھینتا نہیں بلکہ وہ ہمیں کسی نقصان سے بچا رہا ہوتا ہے۔ خُدا سے مُحبّت کرنے کا مطلب ہے کہ ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں اور جب ہم اُس پر بھروسہ کرتے ہیں تو ہم اپنی زندگی کے لئے اُس کی راہنمائی پر بھی بھروسہ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی کام کو کرنے میں مشکل محسوس کررہے ہیں جب کہ خُدا چاہتا ہے کہ آپ وہ کام کریں یا کوئی ایسا کام ہے جسے آپ ترک نہیں کرنا چاہتے حالانکہ وہ خدا کی مرضی کے مطابق نہیں ہے، یاد رکھیں کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے اور آپ کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے ـــــ اس پر بھروسہ کریں اور اس کی فرمانبرداری کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا سے پیار کرتا/کرتی اور اُس پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں اور فوراً اُس کی فرمانبرداری کرنے کے لئے تیار ہوں۔