PT-332 لطف اندوز ہونا سیکھیں

اور اپنی جان سے کہُوں گا اَے جان! تیرے پاس بُہت برسوں کے لِئے بُہت سا (کافی) مال جمع ہے۔ چَین کر۔ کھا پی۔ خُوش رہ۔                           لُوقا 12 : 19

ہماری ناخوشی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم خود سے خوش نہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے ظاہری خدوخال، اپنی صلاحیتوں یا اپنی کمزوریوں کے بارے میں ناخوش ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے حالات سے خوش ہونے کی بجائے دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ کرتے ہیں۔

ہم سب سے غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں اور شاید ہم اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کے بارے میں سنجیدہ بھی ہونا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں خود پر ہنسنا سیکھنا ہے اور ہمیں اپنی ہر چھوٹی غلطی کے بارے میں افسردہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب سے بہترین کام جو آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ شادمان ہوجائیں اور خود کو بہت زیادہ سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں ہے!

کسی بھی دوسرے انسان سے زیادہ آپ "خود اپنے” ساتھ وقت بتاتے ہیں پس اگر آپ اپنی ساتھ سے خوش رہنا سیکھ لیں گے تو اِس سے آپ کی زندگی کا معیار بہت بُلند ہوجائے گا۔ خود سے لطف اندوز ہونا سیکھیں!

 

آج کا قوّی خیال: میں اپنے ساتھ سے لطف اندوز ہوتا/ہوتی ہوں؛ میں اپنے ساتھ رہ کر خوش ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon