PT-337 ڈر محسوس کرنا بزدلی نہیں ہے

کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں بلکہ قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ۔ہے۔                     2 تیمتھیس 1 : 7

جب بائبل کہتی ہے کہ "خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں دی ہے،” تو اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کبھی خوف محسوس نہیں کریں گے۔ خوف محسوس کرنا اِس بات کا نشان ہے کہ ہم زندہ ہیں۔ ہم اس وقت بھی ڈر محسوس کرتے ہیں جب ہم کوئی ایسا کام شروع کرتے ہیں جو ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا ہوتا، یا جب رکاوٹیں ناقابلِ تسخیر معلوم ہوں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بزدل ہیں، اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ ہم اِنسان ہیں۔ لیکن جب ہم اپنے اپنے دِل کی پیروی کرنے کی بجائے خوف کو اپنے اعمال اور فیصلوں کا اختیار سونپ دیتے ہیں تو یہ بزدلی بن جاتا ہے۔

خوف محسوس کرنا خوف زدہ ہونے کے مترادف نہیں ــــ جس کا مطلب ہے کہ خوف زدہ کرنے والے جذبات کو اپنے اعمال کا کنٹرول دے دینا۔ میں غُصہ محسوس کرسکتی ہوں لیکن اس کے باوجود میں اپنے غُصہ کے مطابق عمل نہ کرنے اور معافی اور مُحبّت سے جواب دینے کا فیصلہ کرسکتی ہوں۔ اسی طرح سے ہم خوف محسوس تو کرتے ہیں لیکن ہمارے فیصلے اس سے متاثر نہیں ہوتے۔

 

آج کا قوّی خیال: مسیح میں میرے پاس قوّت، مُحبّت اور پُرسکون سوچ کی رُوح ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon