یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کیا مَیں نے تُجھ سے کہا نہ تھا کہ اگر تُو اِیمان لائے گی تو خُدا کا جلال دیکھے گی؟ یُوحنّا 11 : 40
جب خُداوند یسوع لعزر کی قبر کے سامنے کھڑے ہوئے، تاکہ اُسے مُردوں میں سے جِلائیں، تو مرتھا نے ڈر کے مارے پوچھا کہ "اَے خُداوند! اُس میں سے تو اَب بدبُو (لاش سڑ گئی ہوگی) آتی ہے کیونکہ اُسے چار دِن ہو گئے! (یُوحنّا 11 : 39)
خُداوند یسوع نے جواب دیا "کیا مَیں نے تُجھ سے کہا نہ تھا کہ اگر تُو اِیمان لائے گی تو خُدا کا جلال دیکھے گی؟”(آیت 4)۔
لفظ جلال کا مطلب ہے "خُدا کی عظمت کا اظہار”۔ خُدا کے جلال کو دیکھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو کچھ ہم چاہتے ہیں ہمیشہ سب کچھ ویسا ہی ہو گا، یا جب ہم چاہتے ہیں،اسی وقت ہوگا۔ لیکن اِس کا یہ مطلب ضرور ہے کہ ہم خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ ہر قسم کے حالات میں جو بہتر ہے وہ کرے گا۔ آپ پُرسکون رہیں اور خُدا پر بھروسہ کریں کیونکہ وہ ہمیشہ آپ کا خیال رکھے گا۔
آج کا قوّی خیال: میرا اِیمان ہے کہ میں خُدا کا جلال دیکھوں گا/گی۔