PT-346 میں حیران ہوتا/ہوتی ہوں

اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ جو کُچھ تُم دُعا میں مانگتے ہو یقِین کرو (بھروسہ کرو اور پُر اعتماد رہو) کہ تُم کو مِل گیا اور وہ تُم کو مِل جائے گا (حاصل کرو گے)۔                       مرقس 11 : 24

اس آیت میں، خُداوند یسوع نے یہ نہیں کہا کہ "کہ جو کچھ تم دُعا میں مانگتے ہو، اس کے بارے میں حیران و پریشان رہو کہ وہ تمہیں مِلے گا یا نہیں۔” اس کی بجائے اس نے کہ "جو کچھ تم دُعا میں مانگتے ہو، یقین کرو کہ وہ تم کو مِل گیا ہے ــــ اور وہ تم کو مِل جائے گا!”

اپنے ہی خیالات و تصورات کو لے کر حیران و پریشان ہونے سے بہتر ہے کہ ہم مثبت سوچ رکھیں۔ آپ اپنے بچوں کی رپورٹ کارڈ کے بارے میں پریشان نہ ہوں کہ ان کے کیا گریڈ ہوں گے، آپ یقین کریں کہ وہ اچھّے نمبر ہی لیں گے۔ دعوت میں کیا پہننا ہے اس کے بارے میں حیران و پریشان ہونے کی بجائے، آپ کوئی لباس چُن لیں اور اُسے پہننے کا فیصلہ کرلیں۔ کسی بھی مسئلے کے بارے میں حیران نہ ہوں کہ کیا کرنا ہے اور اس کو کیسے حل کرنا ہے اس کی بجائے سارے معاملہ کو خُدا کے سُپرد کردیں اور اس طرح سوچنے کا پکا تہیہ کر لیں کہ ، میں اس معاملہ میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں، اور وہی اسے حل کرے گا۔ اپنا وقت "حیران” ہونے میں صرف نہ کریں جب کہ آپ اِیمان رکھ سکتے ہیں!

 

آج کا قوّی خیال: میرا اِیمان ہے کہ مجھے میری دُعاؤں کا جواب مِلے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon