PT-347 اِیمان رکھیں کہ آپ آزاد ہیں

اِسی طرح تُم بھی اپنے آپ کو گُناہ کے اِعتبار سے مُردہ مگر خُدا کے اِعتبار سے مسِیح یِسُوعؔ میں زِندہ (اُس کے ساتھ نہ ٹوٹنے والے تعلق میں زندگی بسر کرنا) سمجھو۔                            رومیوں 6 : 11

اگر آپ بُرے کاموں کو ترک کرنا اور نیک کام شروع کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ یقین کرنا ہوگا کہ یہ ممکن ہے۔ اگر آپ بُرے کاموں پر فتح تو پانا چاہتے ہیں لیکن آپ کے خیال اور گفتگو شک اور بے یقینی سے بھرے ہیں، تو آپ جس فتح کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کو حاصل نہیں ہوگی۔ اس سے پہلے شاید آپ نے ہزار بار کوشش کی ہو اور کبھی کامیاب نہ ہوئے ہوں،تو بھی یقین کریں کہ اِس بار مختلف ہوگا۔

خُدا کا کلام بتاتا ہے کہ ہم گناہ کے اعتبار سے مُردہ ہیں ــــ ہمارا گناہ کے ساتھ تعلق ٹوٹ چکا ہے ــــ اور ہم خُدا کے نزدیک زندہ ہیں، اور اُس کے ساتھ ہمارا ایسا رشتہ ہے جو ٹوٹ نہیں سکتا۔ رُوحانی طور پر اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بُرے کاموں سے آزاد ہوچکے ہیں، اور آپ کو صرف اِیمان لانا ہے اور اس آزادی کے مطابق زندگی بسر کرنی ہے جو خُداوند یسوع نے اپنی موت اور جی اُٹھنے کے وسیلہ سے آپ کے لئے حاصل کی ہے

 

آج کا قوّی خیال : میں خُدا میں زندہ اور گناہ کے اعتبار سے مُردہ ہوں، میں آزاد ہوں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon