اور اپنی عقل کی رُوحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔ افسیوں 4 : 23
آپ کے دِل میں آنے والی ہر سوچ آپ کی اپنی، آپ کے حالات یا خُدا کی طرف سے نہیں ہو سکتی۔ اس میں سے کچھ شیطان کی طرف سے ہوتی ہیں، جو آپ کے ذہن میں غلط خیالات ڈالتا ہے کیونکہ وہ آپ کی زندگی کو اپنے قابو میں کرنا چاہتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جو کچھ آپ کے ذہن میں آتا ہے آپ کو اس کے بارے میں سوچتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے؟ آپ غلط خیالات کو نکال کر ان کی جگہ درست خیالات کو دے سکتے ہیں۔ (دیکھیں 2 کرنتھیوں 10 : 5)
آپ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ،”کیا آپ کا مطلب ہے کہ اگر صبح صبح میرے دِل میں کوئی پریشان کن خیال آتا ہے تو، مجھے دن بھر اُسی خیال کو سوچتے رہنے کی ضرورت نہیں ہے؟”
بالکل! جب آپ اس سوچ کے ساتھ اُٹھتے ہیں ، کہ آج کا دِن اچھّا نہیں گزرے گا، تو اس سوچ کو بدل دیں اور اِیمان رکھیں ابلیس جھوٹا ہے۔ یہ وہ دِن ہے جو خُداوند کا ہے۔ میں شاد ہوں گا/گی اور خوشی کروں گا/گی۔ یہ بہت شاندار دن ہوگا!
منفی خیالات اور رویے سے بچا جا سکتا ہے صرف یہ اِقرار کرنے سے کہ "یہ خیال خُدا کی طرف سے نہیں ہے۔ میں اس کو یسوع کے نام سے جھڑکتا/جھڑکتی ہوں اور آج میں اپنے لئے کچھ فائدہ مند خیالات پر غور کروں گا/گی۔”
آج کا قوّی خیال: میں رُوح سے معمور زندگی بخش خیالات رکھنے کا فیصلہ کرتا/کرتی ہوں۔