PT-351 خود کو اجازت دیں

اور ہم جو اِیمان لائے (پیروی کرتے اور بھروسہ کرتے اور خُدا پر تکیہ کرتے ہیں) اُس آرام میں داخل ہوتے ہیں ۔                             عبرانیوں 4 : 3

خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اپنے اندر موجود کمزوریوں کی وجہ سے خود سے ناراض ہوں۔ جب ہم فکر کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی فکریں اُس پر ڈال دیتے ہیں (دیکھیں 1 پطرس 5 : 7)، اُس کا زور ہمارے اندر اپنا کام شروع کردیتا ہے اور ہمیں تبدیل کرتا ہے۔

خُدا آپ کے اندر اپنی کاملیت کا کام مسیح کے آنے تک جاری رکھے گا (دیکھیں فلپیوں 1 : 6)۔ اگر خُدا کا نیک کام آپ کے اندر اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک اِس زمین پر آپ کی زندگی قائم ہے، تو پھر آپ کو اُن تمام تبدیلیوں سے جو آپ کے اندر پیدا ہونا ضروری ہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ جی ہاں، ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم خُدا کے ساتھ اپنے تعلق میں ہر روز ترقی کریں، اس کی مانند بننے کے لئے آگے بڑھتے جائیں، اور جس دوران خُدا ہمیں تبدیل کررہا ہے، ہم اپنی زندگی میں شادمان رہیں۔ آپ کی شخصیت، کردار اور زندگی میں ابھی بہت سے تبدیلیاں ہونا باقی ہیں اِس لئے ان کے بارے میں آپ خُدا کی تسلّی حاصل کرسکتے ہیں۔ خُدا کے کلام کا مطالعہ کریں، اُس پر بھروسہ کریں اور ہر روز اُس کا شُکر کریں کہ وہ آپ کی زندگی میں کام کررہا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں، اِس لئے میں اُس کے آرام میں داخل ہوسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon