PT-355 خُدا اُس وقت بھی آپ سے پیار کرتا ہے جب آپ سے کوئی غلطی ہو جاتی ہے

لیکن خُدا( اپنی) مُحبّت کی خُوبی ہم پر یُوں ظاہِر کرتا ہے کہ جب ہم گُنہگار ہی تھے تو مسِیح (مسیحا، مسح کیا ہوا) ہماری خاطِر مُؤا۔                           رومیوں 5 : 8

کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ میں اتنا نیک ہوں یا نہیں کہ خُدا مجھ سے مُحبّت کرے؟ بدقسمتی سے ، بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ خُدا اُن سے صرف اُسی وقت مُحبّت کرتا ہے جب اُن سے کوئی غلطی سرزد نہیں ہوتی۔

شاید اسی نقطہ نظر کی بنا پر زبور نویس نے پوچھا کہ "پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے؟” (زبور 8 : 4)۔ تو بھی بائبل مُقّدس ہمیں بتاتی ہے کہ ہم خُدا کی مخلوق ہیں اور اُس کے ہاتھ کی کاریگری، اور وہ ہم میں سے ہر ایک سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے۔

آئیں اس سچائی کا سامنا کریں: خُداوند یسوع آپ کے لئے اِس لئے نہیں موا کیونکہ آپ بہت عظیم اور اعلیٰ تھے، وہ آپ کے لئے اِس لئے موا کیونکہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے، اور چاہتا ہے کہ آپ اُس پر اِیمان لائیں اور اُس کی مُحبّت کو ہمیشہ قبول کریں ـــــ یہاں تک کہ جب آپ سے غلطیاں سرزد ہوں۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا مجھ سے غیر مشروط مُحبّت کرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon