کیونکہ جو مجھ (حکمت) کو پاتا ہے زندگی پاتا ہے اور وہ خُداوند کا مقبول ہوگا۔ اِمثال 8 : 35
خُدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنے اِیمان کو بڑھائیں؛ زندگی میں ہر وقت اس کی خوشنودی کی توقع کریں۔ خُدا کی خوشنودی کے لئے دُعا کریں۔ بھروسہ کریں کہ خُدا صیح دروازے کھولے گا اور غلط دروازوں کو بند کردے گا۔ خُدا سے ایسے "الہیٰ تعلقات” اور دوستوں کے لئے دُعا کریں جو آپ کے لئے درست ہیں۔ اِقرار کریں کہ آپ کو خُدا کی خوشنودی حاصل ہے اور وہ آپ کو انسانوں کی نظر میں بھی مقبولیت بخشے گا۔ کسی بھی کاروباری منصوبہ کو شروع کرنے سے پہلے مقبولیت کے لئے دُعا کریں۔ جب آپ نئے لوگوں سے ملتے ہیں مقبولیت کے لئے دُعا کریں۔ میں جب کسی ریستوران میں جاتی ہوں تو اس میں جانے سے پہلے بھی خُدا سے مقبولیت کی دُعا کرتی ہوں۔ وہ مجھے وہاں سب سے بہترین جگہ مہیا کرسکتا ہے اور سب سے بہترین بیرا اور بہترین خدمت، اور سب سے بہترین کھانا۔
بائبل یعقوب 4 : 2 میں بیان کرتی ہے کہ ” تم خواہِش کرتے ہو اور تُمہیں مِلتا نہیں۔ ” متواتر مقبولیت مانگنا شروع کریں اور آپ حیران ہوں گے کہ آپ کو کس قدر قبولیت اور برکت ملتی ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں جہاں بھی جاتا/جاتی ہوں وہاں مجھے مقبولیت ملتی ہے۔