PT-362 فہرست تیار کریں

ہر ایک بات (چاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں، شُکر گزار رہو اور شُکرگزاری کرو) میں (خُدا کی) شُکرگُزاری کرو کیونکہ (تم جو) مسِیح یِسُوع (جوخُدا کی مرضی کو ظاہر کرنے والا درمیانی ہے) میں تُمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔                        1 تھسلنیکیوں 5 : 18

۔میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ ایک فہرست بنائیں اور اس میں ہر اس بات کو شامل کریں جس کے لئے اپ شُکرگزار ہیں اس طرح کرنے سے آپ کو ایک نئے قسم کا اطمینان مِلے گا اور وہ قائم بھی رہے گا۔ یہ ایک طویل فہرست ہونی چاہیے، جس میں چھوٹی باتیں اور بڑی باتیں شامل ہونی چاہیں۔ یہ طویل کیوں ہونی چاہیے؟ کیونکہ اگر ہم غور کریں تو ہمارے پاس بہت کچھ ہے جس کے لئے ہمیں شُکرگزاری کرنی چاہیے۔

اگلی بار جب آپ کسی دوست کے ساتھ کھانا کھانے یا کافی پینے کے لئے جائیں، تو فیصلہ کریں کہ آپ اُن ہی باتوں کا ذکر کریں گے جن کے لئے آپ شُکر گزار ہیں۔ بائبل بیان کرتی ہے ہمیں شُکر گزار ہونا چاہیے اور اس کا اظہار بھی کرنا چاہیے۔ جن باتوں کے لئے آپ کو ہر روز شُکر گزار ہونا چاہیے ان پر غور کرنے اور ان کا ذکر کرنے سے آپ کو حیران کن طور پر مدد ملے گی۔

 

آج کا قوْی خیال: میں بہت شُکرگزار شخص ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon