کیونکہ جو جِسمانی ہیں وہ جِسمانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں لیکن جو رُوحانی (پاک) ہیں وہ رُوحانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں۔ رومیوں 8 : 5
اگر آپ جسم میں زندگی بسر کرتے ہیں، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے جسمانی باتوں کی طرف اپنا خیال لگایا ہوا ہے۔ اگر آپ رُوح میں چلتے ہیں، تو اِس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اپنا خیال رُوحانی چیزوں کی طرف لگایا ہوا ہے۔
تصور کریں ایک ٹرک ہے جو تیار شدہ سیمنٹ سے بھرا ہوا ہے۔ اور آخر کار اس کنکڑیٹ کو جس سانچے میں ڈالا جائے گا اس کی شکل ویسی ہی ہوجائے گی ـــــ مثلاً گاڑی کھڑی کرنے کی جگہ، صحن،کوئی دیوار، سڑک یا کوئی بنیاد۔ یہ کنکریٹ اس وقت تک کوئی شکل نہیں لے گیا جب تک کوئی سانچا بنایا نہ جائے۔ آپ کے خیالات سانچے کی مانند ہیں۔ آپ کے خیالات خُدا کے سامنے ایک سانچا تخلیق کرتے ہیں جس میں وہ اپنی قوّت کو انڈیلتا ہے تاکہ آپ کی زندگی میں کوئی کام کرے۔ اگر آپ کو طاقتور زندگی چاہیے،تو اپنے خیالات کو ایسی باتوں کی طرف لگائیں جو خُدا کی مرضی کے مطابق ہیں تاکہ وہ آپ کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے آپ کے ساتھ کام کرے۔
آج کا قوْی خیال: میرے خیالات رُوحانی باتوں کی طرف لگے ہوئے ہیں۔