اور مریم نام اُس کی ایک بہن تھی۔ وہ یسوع کے پاؤں کے پاس بیٹھ کر اُس کا کلام سُن رہی تھی۔ لُوقا 10 : 39
آپ اپنی زندگی کے موجودہ لمحہ اور اُس میں موجود برکت سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے اگر کام کرنے کے حوالہ سے آپ کے رویہ میں توازن نہیں ہے۔ لُوقا 10 : 38 ۔ 42 میں ہمیں خُداوند یسوع مسیح کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دو بہنوں کو ملنے کے لئے گئے جن کے نام مریم اور مرتھا تھے۔ مرتھا کے پاس بہت سے کام تھے اور وہ بہت زیادہ مصروف تھی (دیکھیں لُوقا 10 : 40)۔ لیکن مریم یسوع کے قدموں میں بیٹھ گئی اور اُس کی باتیں سُننے لگی۔
خُداوند یسوع مسیح نے کہا کہ مریم نے اچھّا حصّہ چُن لیا ہے خُداوند یسوع نے مرتھا سے یہ نہیں کہا کہ وہ کام نہ کرے لیکن اُس نے یہ ضرور کہا کہ کام کے دوران اُسے پریشان ہونے اور برا رویہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ خُداوند یسوع چاہتا ہے کہ ہم محنت سے کام کریں لیکن وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ ہم میں حکمت ہو کہ کب ہمیں سارا کام روک کر اُس لمحہ کے معجزہ کو حاصل کرنا ہے۔
آج کا قوّی خیال: میری زندگی میں توازن ہے۔ میں اپنے کام سے لطف اندوز ہوتا/ہوتی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ کب کام کو روکنا ہے اور دوسری باتوں سے لطف اندوز ہونا ہے۔