PT-43 امتحان پاس کرنا

اَے پیارو! جو مصیبت کی آگ تمہاری آزمایش کے لئے تم میں بھڑکی ہے یہ سمجھ کر اُس سے تعجب نہ کرو کہ یہ ایک انوکھی (تمہارے لئے اور تمہاری حیثیت کے لئے غیر معمولی اور انجان) بات ہم پر واقع ہوئی ہے۔                                    1 پطرس 4 : 12

بعض اوقات خُدا ہمیں ایسے حالات میں ڈالتا ہے جس کی ہم آرزو نہیں کرتے تاکہ ہمارے ’’معیار‘‘  کا امتحان کرے۔ اکثر اوقات وہ ہماری ترقی کا منصوبہ بنا رہا ہوتا ہے جس کا انحصار اُس امتحان کو پاس کرنے پر ہوتا ہے جو ہمارے سامنے ہے۔ ہم اُن بچّوں کی مانند ہیں جوسکول میں پڑھتے ہیں اور جنھیں اگلی کلاس میں جانے کے لئے امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ کیا آپ امتحان پاس کررہے ہیں ۔۔۔۔ یعنی مخالف حالات میں بڑبڑانے ،شکایت کرنے اور الزام تراشی سے انکار کر رہے ہیں؟

جب آپ زندگی کی تاریک وادیوں میں ہوں تو اُس وقت خُدا کی تعریف کریں اور اُس کو مبارک کہیں  بالکل اسی طرح جیسے آپ اُس وقت کرتے ہیں جب آپ چٹان پر ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس وقت کسی مصیبت یا مشکل صورتحال سے دوچار ہیں تو اپنی اصلاح کریں اور شکایت نہ کریں، خُدا کی تعریف کریں اور اُس کو جلال دیں۔

 

آج کا قوّی خیال: جب آزمایشیں میرے راستے میں آئیں گی میں شکایت نہیں کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon