میں تو صداقت (راستبازی، انصاف اور تجھ سے درست تعلق) میں تیرا دیدار حاصل کروں گا۔ میں جب جاگوں گا (اُٹھ کر) تو تیری شباہت (تیری پیاری رفاقت ) سے سیر ہوں گا۔ زبور 17 : 15
ہم سب کے اندر ایک خلا ہے جسے صرف خُدا ہی پُر کرسکتا ہے، اور چاہے ہمارے پاس ساری دُنیا کی دولت ہو تو بھی ہم کوئی ایسی چیز خرید نہیں سکتے جو اس خلا کو پُر کر سکے۔ وہ واحد چیز جو اس بھوک کو مٹا سکتی ہے وہ خُدا خود ہے۔ خُدا کی اس طرح سے تلاش کریں کہ وہ آپ کی سب سے اوّل ضرورت ہے۔ اپنے وقت، خیالوں، گفتگو اور کاموں میں اُس کو اوّل درجہ دیں۔ اپنے سارے دِل سے اُس سے مُحبّت رکھیں اور ہر وقت اپنی زندگی کے ہر معاملے کے بارے میں اُس سے باتیں کریں۔
جب آپ اس کو ان تمام باتوں میں شامل کریں گے جو آپ کرتے ہیں تو آپ اس کے ساتھ قربت حاصل کریں گے جس سے آپ کو اطمینان حاصل ہوگا جو دُنیا کی کسی چیز سے حاصل نہیں ہوسکتا۔
آج کا قوّی خیال:خُدا واحد ہستی ہے جو میری بھوک کو مٹا سکتا ہے۔ جب میں اس کی قربت میں ہوتا/ہوتی ہوں تو میں اُس سے پورے طور پر مطمئین ہوتا/ہوتی ہوں۔