اور خُدا تم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کرسکتا ہے تاکہ تم کو ہمیشہ ہر چیز کافی طور پر ملا کرے اور ہر نیک کام کے لئے تمہارے پاس بہت کچھ موجود رہا کرے۔ 2 کرنتھیوں 9 : 8
خُدا ہمیں برکت دیتا ہے تاکہ ہم دوسروں کے لئے باعثِ برکت بن سکیں۔ وہ نہیں چاہتا کہ ہم ضرورت مند ہوں بلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم ضرورت مندوں کی مدد کے لئے تیار ہوں اور ہم اُس وقت تک ایسا نہیں کرسکتے جب تک ہماری اپنی زندگی میں کمی ہوگی۔ جب ہمارے اپنے پاس اپنی اور اپنے گھرانے یا دوسروں کی جن کے ہم ذمہ دار ہیں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی نہیں ہوتا تو پھر دوسروں کی مدد کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ یہ بھی ایک وجہ ہے کہ خُدا وعدہ کرتا ہے کہ وہ مہیا کرے گا اور کثرت سے کرے گا۔
میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ فراخدلی سے دینے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور خیرات کرنے کے مواقع تلاش۔ خُدا کی مہیا کرنے والی قدرت کے بارے میں بائبل مقدس میں سے پڑھیں اور خود کو ایسے شخص کے طور پر دیکھیں جو دوسروں کی ضرورت پوری کرنے والا ہو۔
آج کا قوّی خیال: میں فراخدلی سے دینے والا/والی ہوں۔