PT-52 خُدا کی شبیہ پر تخلیق کئے گئے

اور نئی انسانیت (نئے سرے سے پیدا شدہ شخص) کو پہنو جو خُدا کے مطابق (خُدا کی مانند) سچائی کی راست بازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔                            افسیوں 4 : 24

ابلیس کی فطرت ہے کہ وہ غلطیاں تلاش کرتا رہتا ہے۔ اگر آپ زندگی میں صرف اپنی اور دوسرے لوگوں کی غلطیوں پر دھیان دیں گے تو آپ اس کی فطرت کے مطابق ڈھل رہے ہیں ۔ لیکن خُدا نے آپ کو نئی انسانیت دی ہے۔ اگر آپ حقیقت میں اُس کے فرزند ہیں تو آپ اپنی نئی انسانیت کے مطابق کام کریں گے۔

بائبل بیان کرتی ہے کہ ہمیں پُرانی انسانیت کو اُتارنا ہے اور نئی انسانیت کو پہننا ہے جو خُدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے (افسیوں 4 :22 ۔24)۔ جب آپ اپنی نئے سرے سے پیدا رُوح اور پاک رُوح جو آپ میں بستا ہے کی راہنمائی میں چلیں گے۔ آپ نئی عادات اپنائیں گے لیکن ان سب میں وقت لگتا ہے۔ خُدا ‘‘بتدریج ترقی‘‘ کے اصول کے مطابق کام کرتا ہے ۔۔۔۔ یعنی حالات آہستہ آہستہ تبدیل ہوتے ہیں۔ اس بات پر دھیان نہ دیں کہ ابھی آپ نے کتنا سفر کرنا ہے، بلکہ اس کے بجائے دیکھیں کہ آپ نے کتنا سفر طے کرلیا ہے۔ مثبت رہنے سے آپ اپنی زندگی کے ہر حصّہ میں آپ کو مدد ملے گی۔

 

آج کا قوّی خیال: مجھے نئی فطرت دی گئی ہے، خُدا مجھے تبدیل کررہا ہے تاکہ میں اُس کی شبیہ کو منعکس کروں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon