(اس نئی تخلیق میں سارا فرق مٹ چکا ہے) کلسیوں 3 :11
خُدا کسی کا طرفدار نہیں (دیکھیں اعمال 10 : 34)۔ وہ سب انسانوں کو برکت دینا چاہتا ہے اور چاہتا ہے کہ ان سب کی ضروریات کثرت سے پوری ہوں۔ اگر لوگ ہمیشہ غربت میں زندگی بسر کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ خُدا کو موقع نہیں دے رہے کہ وہ ان کی زندگیوں میں کام کرے۔ خُدا سب انسانوں سے برابر مُحبّت کرتا ہے اور ہم سب کی بھلائی چاہتا ہے نہ کہ ہم میں سے صرف چند ایک کی۔
خُدا کے خاندان میں کوئی اعلیٰ طبقہ، متوسط طبقہ یا غریب طبقہ نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ دُنیا اِس طرح سے سوچتی ہو لیکن خُدا اِس طرح سے نہیں سوچتا اور آپ کو بھی ایسے نہیں سوچنا چاہیے۔ خُدا کے وعدے کچھ اس طرح سے ہیں کہ ‘‘ جو کوئی’’ (دیکھیں یُوحنّا 3 : 16 ۔ 17)۔ جو کوئی خُدا پر اِیمان لائے گا اور پورے دِل سے اُس کی خدمت کرے گا اُسے ہر قسم کی برکت مل سکتی ہے جس طرح کسی بھی اور کو برکت مل سکتی ہے۔ خُدا کے ہاں کوئی تفریق نہیں ہے، اور وہ کوئی فرق نہیں کرتا (دیکھیں گلتیوں 2 : 6 اور اعمال 10 : 34 ۔ 35)۔
آج کا قوّی خیال: خُدا نے اپنے بیٹے کو میرے لئے بھیجا!