اور نہ بے شرمی (فحاشی،بے حیائی) اور بے ہودہ گوئی (بے وقوفی اور خراب) اور ٹھٹھا بازی کا کیونکہ یہ لائق نہیں بلکہ برعکس اِس کے شُکرگزاری ہو(خُدا کی)۔ افسیوں 5 : 4
بہت دفعہ لوگ یہ جملہ استعمال کرتے ہیں کہ ’’میں نفرت کرتا/کرتی ہوں۔‘‘ وہ کام پر گاڑی چلا کر جانے سے؛ اپنے گھروں کو صاف کرنے؛ سودا سلف خریدنے سے؛ گھاس کاٹنے سے؛ بِل اَدا کرنے سے اور بہت سے باتوں سے نفرت کرتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ جب ہم کہتے ہیں کہ ہم کسی چیز سے ’’نفرت‘‘ کرتے ہیں تو اگلی بار اس کام کو کرنا ہمارے لئے اور بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
اِیمان سے کہنا شروع کریں کہ جو کام آپ کے لئے فطری طور پر کرنا مشکل ہیں آپ ان کو کرنے میں خوشی محسوس کریں گے۔ خُدا کی فرمانبرداری میں ایسا کہنا شروع کردیں اور جلد ہی آپ کو وہ کام کرنے میں خوشی محسوس ہوگی۔ ہم کسی کام کو کرنے یا نہ کرنے کے لئے خود کو قائل کرسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ کوئی ایسا کام ہو جو آپ کو کرنا بالکل پسند نہیں ہے اور آپ وہ کرنے سے اِنکار کردیں یا آپ اچھّا رویہ اختیار کریں، اس کام کے بارے میں اچھّی گفتگو کریں اور اس کام کو خوشی اسلوبی سے سرانجام دیں۔
آج کا قوّی خیال: میں زندگی بخش، مثبت اور شُکرگزاری سے پُر الفاظ بولتا/بولتی ہوں۔