تاکہ خُداوند تیرا خُدا ہم کو وہ راہ… جس میں ہم چلیں اور وہ کام جو ہم کریں بتلا دے۔ خواہ بھلا معلوم ہو خواہ بُرا خُداوند اپنے خُدا کا حکم جس کے حضور ہم تجھے بھیجتے ہیں مانیں گے تاکہ جب ہم خُداوند اپنے خُدا کی فرمانبرداری کریں تو ہمارا بھلا ہو۔ یرمیاہ 42 : 3 ، 6
اُوپر دیئے گئے حوالہ کے مطابق جب اسرائیلیوں نے یرمیاہ سے کہا کہ وہ اُن کی طرف سے خُدا سے بات کرے اور وہ پہلے ہی فیصلہ کرچکے تھے کہ جو کچھ اُنہیں کرنا ضروری ہے وہ سیکھیں گے اور چاہے کچھ بھی ہو وہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
میں سوچتی ہوں کہ کیسا ہوگا اگر آج بھی لوگ چاہے وہ جہاں بھی بیٹھ کرکلام کی منادی سُن رہے ہوں ہمیشہ یہی رویہ رکھیں۔ آپ کی زندگی کیسی ہوگی اگر آپ بھی یہ تہیہ کرلیں کہ جو کچھ بھی آپ سکھیں گے اُس پر عمل کریں گے چاہے وہ خُدا کے گھر یا کہیں کسی سی ڈی سے یا بائبل کو پڑھنے سے سیکھیں!
یعقوب4 : 17میں بیان کیا گیا ہے کہ اگر ہم جانتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیے لیکن وہ نہیں کرتے تو یہ گناہ ہے۔ جو غلط کام ہم کرتے ہیں وہ تو گناہ ہیں لیکن وہ سب درست کام بھی جو ہم نہیں کرتے گناہ میں شامل ہیں۔ ایک فیصلہ کریں کہ آپ خُدا کے کلام پر ‘‘عمل’’ کرنے والے بنیں گے نہ کہ محض سننے والے۔
آج کا قوّی خیال: میں فوراً خُدا کی فرمانبرداری کرتا/کرتی ہوں۔