دیکھو میں نے تم کو اِختیار (جسمانی اور ذہنی طاقت اور صلاحیت) دیا کہ سانپوں اور بِچھوؤں کو کُچلو اور دشمن کی ساری قدرت (جو وہ رکھتا ہے) پر غالب آؤ اور تم کو ہرگز کسی چیز سے ضرر نہ پہنچے گا۔ لُوقا 10 : 19
ابلیس کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خُدا کے کلام سے واقف ہوں اور اُس کا اُس وقت بُلند آواز میں اِقرار کریں جب وہ ہمارے دماغوں میں جھوٹ سے حملہ آور ہوتا ہے۔ جب ابلیس ہمیں کہتا ہے کہ خُدا تم سے پیار نہیں کرتا اور تمہاری کوئی حیثیت نہیں ہے تو خُدا کے کلام کے وسیلہ سے جنگ کریں۔ اپنی دو دھاری تلوار نکال لیں اور اُس کو استعمال کریں!
ابلیس کو جواب دیں اور بُلند اور صاف آواز میں اُس سے کہیں کہ ‘‘میں مسیح یسوع میں خُدا کے حضور راستباز ہوں’’ (دیکھیں 2 کرنتھیوں 5 : 21)؛ ‘‘خُدا کا میری زندگی کے لئے اچھّا منصوبہ ہے’’(دیکھیں یرمیاہ 29 :11)؛ اور ‘‘کوئی بھی چیز مجھے خُدا کی مُحبّت سے جُدا نہیں کرسکتی’’ (دیکھیں رومیوں 8 : 35 ۔ 39)۔ خُدا پر بھروسہ کریں ۔۔۔۔ جان لیں کہ آپ مسیح میں فاتح سے بڑھ کر ہیں اور اعتماد کے ساتھ خُدا کے کلام کی سچائی کا اعلان کریں۔
آج کا قوّی خیال: مسیح کے وسیلہ سے مجھے ابلیس پر اختیار حاصل ہے۔