PT-80 آپ راستباز ہیں

کیونکہ جب ایک شخص کے گناہ (کمزوری، بدی) کے سبب سے موت نے اُس ایک کے ذریعہ سے بادشاہی کی تو جو لوگ (خُدا کے) فضل (وہ توفیق جس کے ہم لائق نہیں) اور راستبازی (خُدا کے ساتھ ان کے تعلق کو بحال کرنا) کی بخشش افراط سے حاصل کرتے ہیں وہ ایک شخص یعنی یسوع مسیح (مسیحا اور مسح کیا ہوا) کے وسیلہ سے ہمیشہ کی زندگی میں ضرور ہی بادشاہی کریں گے۔                        رومیوں 5 : 17

خُدا چاہتا ہے کہ ہم راستی سے سوچیں، بولیں اور کام کریں اور ایسا کرنے کے لئے ہمیں جس چیز کی ضرورت ہے اُس نے ہمیں وہ عطا کی ہے۔ خُدا ہم سے کبھی کوئی ایسا کام کرنے کے لئے نہیں کہے گا جس کے لئے وہ ہمیں ضرورت کے مطابق مدد فراہم نہ کرے۔ خُدا ہمیں راستبازی کا انعام بخشتا ہے تاکہ ہم اپنی سوچوں، گفتگو اور عمل میں راستباز بن جائیں!

اگرچہ ہم نے گناہ کیا ہے اور ہمارے گناہ کا خُدا کی راستبازی کے مفت انعام کے ساتھ موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہمارا گناہ بہت بڑا ہے لیکن اُس کی راستبازی کا مفت انعام اس سے بھی بڑا ہے۔

جیسا آپ کا اِیمان ہے آپ کی زندگی میں اِس سے زیادہ پھل پیدا نہیں ہو سکتا پس آپ کو مسیح میں اپنی راستبازی کے بارے میں سوچنا ہے اور اس پر اِیمان رکھنا ہے۔ اگر آپ ہمیشہ یہی سوچتے رہیں گے کہ آپ کے ساتھ کچھ گڑبڑ ہے تو پھر آپ ہمیشہ خراب پھل ہی پیدا کریں گے لیکن اگر آپ اس بات پر اِیمان رکھیں گے کہ خُدا کے ساتھ آپ کا تعلق درست ہے تو اس سے آپ کی مدد ہو گی تاکہ آپ اپنے رویے کو درست کرسکیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میرا خُدا کے ساتھ درست تعلق ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon