PT-83 صرف احمق شخص تربیت سے نفرت کرتا ہے!

خُداوند کا خوف علم کا شروع (آغاز اور جوہر) ہے لیکن احمق حکمت اور تربیت کی حقارت کرتے ہیں۔                           امثال 1 : 7

کچھ لوگ تربیت کا لفظ سن کر ہی گھبرا جاتے ہیں۔ اُن کے ذہن میں اس کے تعلق سے یہی بھرا ہے کہ یہ نامناسب اور خودشکستگی ہے۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ تربیت ہماری دشمن نہیں بلکہ ہماری دوست ہے۔ یہ ہماری مددگار ہے تاکہ ہم وہ بن سکیں جو ہم بننا چاہتے ہیں، اور وہ حاصل کرسکیں جو ہم پانا چاہتے ہیں۔

تربیت کا ہرگز یہ مطلب کہ ہم تفریح نہیں کرسکتے یا جو کچھ ہم زندگی میں کرنا چاہتے ہیں وہ نہیں کرسکتے لیکن اس کی بجائے یہ ہماری مدد کرتی ہے تاکہ ہم وہ حاصل کرسکیں جو ہم حقیقت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں اور وہ ہے اطمینان اور خوشی اور درست تعلقات۔ تربیت سے مُحبّت کرنا سیکھیں (یہ آپ کو مصیبت سے دور رکھے گی!)، اور اسے زندگی میں اپنے دوست کی حیثیت سے گلے سے لگائیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں تربیت سے مُحبّت کرتا/کرتی ہوں ، تربیت میری مدد کرتی ہے تاکہ میں اپنی زندگی کے لئے خُدا کے کامل منصوبے کو جان سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon