(اور) اِن کو چھوڑ کر بعض شخص بیہودہ بکواس کی طرف متوجہ ہوگئے۔ 1 تیمتھیس 1 : 6
بائبل مقّدس ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ ہمارے لفظوں میں طاقت ہے اور جو ہم بولتے ہیں ہمیں بالکل وہی ملتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمارے خیالات ہمارے مزاج اور رویے کو متاثر کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں زندگی میں آپ کے رویّے زندگی میں آپ کے زمانہ بڑھائی اُونچائی کو متاثر کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کے رویے اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آپ زندگی میں کتنا آگے بڑھیں گے ۔۔۔۔ یعنی آپ اپنی زندگی میں اپنے خوابوں، تعلقات اور کاروبار وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے کتنا آگے جائیں گے۔
آپ کے اور میرے خیالات اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہماری زندگیاں کیسی ہوں گی۔ اور آپ کو کسی ایسی بات کے بارے میں سوچنے یا اس پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس سے آپ کو ناکامی کا احساس ہو بلکہ آپ بامقصد سوچ کو اپنا سکتے ہیں۔ بعض اوقات یہ اچھّا ہے کہ ہم آرام سے بیٹھ کر سوچیں۔ اور اس وقت یہ اچھّا ہوگا کہ ہم اِقرار کریں۔ تقریبا چالیس سال سے میں ان باتوں کو جانتی ہوں تو بھی مجھے ہر روز ان کی مشق کرنی پڑتی ہے۔ اچھّے خیالات کو برقرار رکھنے کا پکا فیصلہ کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں بامقصد بات کرتا/کرتی ہوں اورمیری سوچیں بھی بامقصد ہوتی ہیں۔